Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ایسی عظمت میرے رسول کی ہے

By: وشمہ خان وشمہ

ایسی عظمت میرے رسول کی ہے
ساری جنت میرے رسول کی ہے
جس پہ نازاں ہے خود طہارت بھی
وہ طہارت میرے رسول کی ہے

چاند سورج بھی جانتے ہیں جنھیں
کیسی شہرت میرے رسول کی ہے

اس کی بخشش خدا بھی کر دے گا
جس پہ رحمت میرے رسول کی ہے

جوڑتی ہے خدا سے جو رشتہ
ایسی دعوت میرے رسول کی ہے
اس سے الله ہو گیا راضی
جس سے قربت میرے رسول کی ہے
فکر وشمہ کو کیا ہو محشر کا
جب شفاعت میرے رسول کی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore