Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دائیں بائیں یُوں دیکھتی ہو کیا

By: جنید عطاری

دائیں بائیں یُوں دیکھتی ہو کیا
سامنے ہُوں تو ڈھونڈتی ہو کیا

دل محلّے اُجڑ گئے کب کے
کھنڈروں میں ہی رہ رہی ہو کیا

دھندلی سی کیوں دِکھ رہی ہو تم
تم مری آنکھ سے بَری ہو کیا

مجھ کو میں سُونا سُونا لگتا ہوں
بانہوں میں ہو کہ بھی نہی ہو کیا

میں تمھیں کیوں سمجھ نہیں پاتا
تم بہت تیز بولتی ہو کیا

واقعی، دل کہیں نہیں لگتا؟
مجھ سے پیچھا چُھڑا چکی ہو کیا

خیر چھوڑو یہ عشق کی باتیں
تم بھلا کوئی دل جلی ہو کیا

میں کیا جانوں کیا کہہ دیا میں نے
تم بتاؤ خفا ہوئی ہو کیا

میں بھی اب یاں سے جانے والا ہوں
کیا کہا؟ تم کہیں چلی ہو کیا
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore