Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اجازت نہ ملی

By: R.K.JAZEB

درد کو سینے سے لگانے کی اجازت نہ ملی
آنکھوں کو اشک بہانے کی اجازت نہ ملی

میں تیری سوچ ھوں یوں تجھ سے جدا تو نہیں
پھر کیوں تیرے پاس آنے کی اجازت نہ ملی

یوں تیرے خواب نظر آتے ہیں اکثر مجھ کو
نیند کو آنکھوں میں سجانے کی اجازت نہ ملی

انکو تو عادت ھے اپنوں کو زخم دینے کی
ھم کو یہ رسم نبھانے کی اجازت نہ ملی

رات بھر جاگتے ہیں دروازے کو کھلا رکھتے ہیں
یوں ہمیں دیا جلانے کی پھر اجازت نہ ملی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore