By: syed irfan ali zaidi
بے حسی سے کوئی تصویر بناؤں کیسے
قریھ سنگ میں آواز لگاؤں کیسے
تو کبھی دھوپ کبھی چھاؤں نظر آتا ھے
اڑتے رنگوں کو کاغذ پہ سجاؤں کیسے
زخم تو ڈھانپ لیے خاک قدم سے تیری
بوئے خوں تیز تجھ سے چھپاؤں کیسے
تیری آنکھیں بھی تو عاری ھیں گداز دل سے
ایک پتھر کو خدا اپنا بناؤں کیسے
دل سے ھی راستھ پوچھوں تو کس طرح زیدی
نا خدا ڈوبنے والے کو بناؤں کیسے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?