Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں جسے چاہتی ہوں مدت سے

By: وشمہ خان وشمہ

میں جسے چاہتی ہوں مدت سے
ہے بہت دور میری قسمت سے

مجھکو دنیا حسین کیسے لگے
میں نکالی گئ ہوں جنت سے

اب کھلونوں کی بات کیا کیجیے
لوگ اب کھیلتے ہیں عزت سے

اس کو نفرت سے کوئی کام نہیں
دل جو لبریز ہے محبت سے

میں نے اظہار آرزو کی ہے
سب مجھے دیکھتے ہیں حیرت سے

پیار ملتا ہے پیار کے بدلے
پیار ملتا نہیں ہے طاقت سے

چاند کو دیکھتی ہو کیوں وشمہ
اتنی الفت سے اتنی حسرت سے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore