Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تیرا حسن ہو میرا عشق ہو

By: AAzi

تیرا حسن ہو میرا عشق ہو
تو پھر حسن ہ عشق کی بات ہو
کبھی میں ملو کبھی تو ملے
کبھی ہم ملیں ملاقات ہو

کبھی تو ہو چپ کبھی میں ہو چپ
کبھی دونوں ہم چپ چاپ ہو
کبھی گفتگو کبھی تزکرے
کوئی ذکر ہو کوئی بات ہو

کبھی وصل ہو تو دن کو ہو
کبھی ہجر ہو تو وہ رات ہو

کبھی میں تیرا کبھی تہ میرا
کبھی ایک دوجے کے ہم رہیں
کبھی ساتھ میں کبھی ساتھ تو
کبھی ایک دوجے کے ساتہ ہو

کبھی محبتیں کبھی رنجشیں
کبھی دوریاں کبھی قربتیں
کبھی الفتیں کبھی نفرتیں
کبھی جیت ہو کبھی ہار ہو

کبھی پھول ہو کبھی دھول ہو
کبھی یاد ہو کبھی بھول ہو
نا نشیب ہو نا فراز ہو
نا ہی نیچ ہو نا ہی ذات ہو

رہیں مسکراتے پیار میں
کھلیں پھول بن کے بہار میں
نا زمین کوئی نا فلک کوئی
نا وجود ہو نا ذات ہو

بس میں ہوں اور تیری ذات ہو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore