Bazm e Urdu - The urdu poetry app

قافلہ موجِ یقیں کا جب رواں ہوجائے گا

By: وشمہ خان وشمہ

قافلہ موجِ یقیں کا جب رواں ہوجائے گا
پھر سلامت کشتیوں کا بادباں ہوجائے گا

پاؤں کا زرہ زمیں کا آسماں ہوجائے گا
"میرا ہر فقرہ مکمل داستاں ہوجائے گا"

درد کا سورج چھپے گا بادلوں کی اوڑھ میں
زندگی کا راستہ اب مہرباں ہوجائے گا

میرے ہاتھوں کی لکیروں کو کوئی سمجھا نہیں
کیسے کہدوں وہ بھی میرا رازداں ہوجائے گا

دیکھتے ہی دیکھتے لو پھر دسمبر آگیا
پھر نیا اک زندگی کا امتحاں ہوجائے گا

آج کھولا ہے یہاں پر جگنوؤں نے راستہ
خوب روشن تیرگی کا یہ سماں ہوجائے گا

کیا حقیقت ہے یہاں پر مفلس و نادار کی
وشمہ تیرا بھی عقیدہ اب عیاں ہوجائے گ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore