Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تم میری ہر وحشت کی آگ پے

By: AF(Lucky)

نجانے میں کیا سوچ کر
تمہیں کچھ نہیں کہتی
جب تم مجھے نظر انداز کر دیتے ہو
مگر اک عجیب سی خلش میرے
دل ہی دل میں بس جاتی ہے
جو اندر ہی اندر گہن کی طرح
ہر پل مجھے کھاتی ہے
جو مجھے ہسنے نہیں دیتی ہے
جو مجھے رونے نہیں دیتی ہے
یہ کیسی بے بسی ہوتی ہیں
جو چین سے مجھے
سونے نہیں دیتی ہے
جو مجھ میں لاکھوں
سوال برپا کر دتی ہے
جن کے جواب ڈھونڈتے ڈھونڈتے
اکثر میری روح تک تھک جاتی ہے
مگر یہ عجیب سے کیفیت
ُاس وقت کہا جاتی ہیں ؟
جب تم مجھے اپنی جان کہتے ہو
جب تم مجھے اپنا ارمان کہتے ہو
تب تم صرف اک لفظ سے
مجھے اور میرے ہر سوال کو
بے جان کر دیتے ہو
میں کیا کہہ رہی ہوتی ہوں
میں کیا سوچ رہی ہوتی ہوں
تم میری ہر وحشت کی آگ پے
اپنی محبت کی برسات کر دیتے ہو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore