By: Shakira Nandini
کل ہلکی ہلکی بارش تھی
کل سرد ہوا کا رقص بھی تھا
کل پھول بھی نکھرے نکھرے تھے
کل اُن پہ آپ کا عکس بھی تھا
کل بادل کالے گہرے تھے
کل چاند پہ لاکھوں پہرے تھے
کُچھ ٹکڑے آپ کی یادوں کے
بڑی دیر تک دل میں ٹھہرے تھے
کل یادیں اُلجھی اُلجھی تھیں
اور کل تک یہ نہ سُلجھیں تھیں
کل یاد بہت تم آئے تھے
کل یاد بہت تم آئے تھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?