By: zahida ali
کس کی یادیں دل میں سموئے پھرتی ہو
کس کے لئے آنکھوں کے دیئے جلائے رکھتی ہو
کون ہے وہ جو تیرے ویراں آ نگن میں آئے گا
کس کے لئے ہار پھولوں کے پروئے رہتی ہو
کون تیرے زخموں کو آن کے دیکھے گا
کیوں اپنے ہاتھ کانٹوں میں الجھائے رکھتی ہو
کیوں چپ چپ سی ہو آخر کیا غم ہے تجھے
جو آنسوؤں کے دریا میں خود کو ڈبوئے رکھتی ہو
وہ کون ہے جس کی خاطر دیوار بنی کھڑی ہو
تیر دنیا کے اپنے آپ پہ سہے جاتی ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?