By: محمد خورشید اکرم "سوز "
ابھی کہانی شروع ہوئی ہے
کہ خبیث کی بڑھ گئی خباثت
وہ ابن آدم کو گمراہ کرنے میں لگ گیا ہے
لگایا اس نے ہے زور سارا
کہ حق پرستوں کو ختم کر دے
یزیدی فوجوں کی قوتوں سے
وہ حق کو ڈھانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے
یزیدی لشکر سے خوف کھا کر
مگر بھلا حق کبھی جھکا ہے؟؟؟
یہ حق و باطل کی کشمکش تو
ازل سے جاری ہے اور رہے گی
نہ حق جھکا تھا
نہ حق جھکا ہے
نہ حق جھکے گا
ابھی کہانی شروع ہوئی ہے
یہ ختم ہو گی تو حق پہ ہو گی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?