By: Jamil Hashmi
وہ تھا تو ہمسفر پر غم خوار نہ تھا
ہمیں اس سے پیار سے انکار نہ تھا
جانے کیوں ہو گئے ہم اسیر اس کے
خاموش تھا وہ پر ہونٹوں پر اظہار نہ تھا
رک گیا تھا وہ ساتھ چلتے چلتے
اس کا چلے جانا ہمیں خوشگوار نہ تھا
چلتے رہے کڑی دھوپ میں ہم اکیلے
راستے میں کہیں کوئی سایہ دار نہ تھا
کیا عجیب شخص تھا کبھی ہمارے ساتھ
جسے بھولانے کا ہمیں بھی اختیار نہ تھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?