By: shaheen arzoo
قلندر کی با تین نہ سمجھا زما نہ
فسانہ ہے کیا؟ کہتا دیوانہ
ہے شوروغل میں یہ ڈوبا ترانہ
دھرے کان کیوں کر بھلا یہ زمانہ
یہ کہنے کی ہے با ت کیوں کر کہیں ہم
بھلا سچ کو سہنے کا ہے کس میں دم
پکار کر کہا اماں نے، اے نور نظر
ہوئی واپسی میں تاخیر کیوں کر
بگڑ کر یہ بولا جگر گوشہ اپنا
جلاتی ہے ناحق خون جگر اپنا
پریشان ہو نہ غم کھایا کر
میری زندگی میں نہ انٹر فئیر کر
تھے پچھلے زمانے کے اطوار اپنے
نیا دور ہے، ہیں طور اس کے اپنے
بجیں شب کے بارہ،نہ غم کھایا کر
بچہ نہیں ہوں،نہ ہولایا کر
بس اپنے کام سے کام رکھ میری اماں
میری زندگی ہے،مجھی پہ چھوڑ میری اماں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?