By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی
جب موسم بدلتے ہیں
جب لہجے بدلتے ہیں
جب پھول کھلتے ہیں
جب بادل برستے ہیں
جب دن نکلتا ہے
جب شام ڈھلتی ہے
اداس شام میں اکثر
تمہاری یاد آتی ہے
مجھے اک بات بتاؤ
ذرا یہ تو سمجھاؤ
محبت جنون بن جاۓ
توکیوں حاصل نہیں ہوتی؟
جس کو پانا مشکل ہو
اس سے محبت کیوں ہوتی ہے
اداس شام میں اکثر
تمہاری یاد آتی ہے
جب کوئی محبت ک
وفا کا نام لیتا ہے
جب کوئی جفا میں ٹوٹ جاتا ہے
ساتھ چل کر کوئی
جو رخ موڑ لیتا ہے
دل ء حساس کو ٹھوکر سے
توڑ دیتا ہے
جب چاند مسکراتا ہے
اور ستارے چمکتے ہیں
میں اور تنہائی
جب ہمتنگوش ہوتے ہیں
یادوں کے بند دریچے
ہولے سے جب کھلتے ہیں
جب آنکھ برستی ہے
اداس شام میں اکثر
تمہاری یاد آتی ہے
جب افق پر
دن اور رات ملتے ہیں
جب صبح کے ستارے
چاند سے بچھڑتے ہیں
پھول جب مہکتے ہیں
اور بارش کے پانی میں
جب عکس ڈھلتے ہیں
کسی پھول سے عنبر
جب خوشبو ملتی ہے
اداس شام میں اکثر
تمہاری یاد آتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?