By: Azra Naz
اپنے جینے کا جہاں میں اِک نیا انداز ہے
پر تو ہیں ٹوٹے ہوۓ ، پر خواہشِ پرواز ہے
تو نے پہنا ۓ نیۓ معنی مرے احساس کو
اے بہارِ زندگی یہ سب تر ا اعجاز ہے
اب مری آواز کو کویٔ دبا سکتا نہیں
دُور تک دے گی سنایٔ جو ، مری آواز ہے
اور کِتنی دُور جانا ہے نہیں مجھ کو خبر
یہ تو میری زندگی کا نکتۂ آغاز ہے
کچھ سمجھ آ تا نہیں کِس جا بٹھاؤں آپ کو
آپ کا آنا میرے گھر باعثِ اعزاز ہے
میرے جینے کے لیۓ اِ تنا سہارا ہے بہت
اُن کو مجھ پر اور میری چاہتوں پر ناز ہے
عشق کے آداب دنیا میں نبھا سکتا ہے کون
جو وفا میں جان دے دے بس وہی جانباز ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?