By: Faiza Umair
بارش کا موسم آیا ھے
اور یاد تمہاری لایا ھے
رم جھم رم جھم، جل تھل جل تھل
ہر شے پہ نکھار آیا ھے
اور یاد تمہاری لایا ھے
سوچا تم سے بات کروں
چاھت کا اظہار کروں
پر تمہیں مصروف پایا ھے
خود کو اکیلا پایا ھے
اور دل کو بہت سمجھایا ھے
بارش کی بوندیں کہتی ہیں
اب چشم نم بھی بہتی ھے
اب آ بھی جا اے جانً جاں
نہ اور تڑپا، نہ اور رُلا
ہر آہٹ میں احساس تمہارا پایا ھے
اور یاد تمہاری لایا ھے
کوئل، گیت، خوشبو اور گُل
تھم گئ بارش اور گئے ہم مل
اب رسم وفا تم نبھانا
اور چھوڑ کے مجھ کو مت جانا
ہر دعا میں تم کو مانگا ھے
ہر خواب میں تم کو پایا ھے
بارش کا موسم آیا ھے
اور یاد تمہاری لایا ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?