By: Muhammad Usman
پاکستانی قوم کا سمجھدار بننا بڑا اوکھا ہے
جیسے رائی سے پہاڑ بننا بڑا اوکھا ہے
مشکل ذرا نہیں جوئے شیر کا کھود لانا
مگر پولیس والے کا ایماندار بننا بڑا اوکھا ہے
کوئی چمچا ہے تو کوئی لوٹا کیسی سیاست ہے
جان دے کے بھی امریکا کا وفادار بننا بڑا اوکھا ہے
جھوٹی گواہی دینے کے لئے وفادار ہزاروں ہیں
سچ پہ قائم لوگوں کا طرفدار بننا بڑا اوکھا ہے
گفتار کے غازی تو سب چھوٹے بڑے ہیں
عمل کر کے صاحب کردار بننا بڑا اوکھا ہے
اور عثمان مشکل نہیں سندھی و پنجابی پٹھان بننا
مگر ایک ہو کر مانند دیوار بننا بڑا اوکھا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?