By: وشمہ خان وشمہ
کئی آلام دیتی ہے رلاتی ہے
محبت آنکھ میں سپنے جگاتی ہے
مجھ ایسی پاگل اس دنیا میںکوئی ہے
سمے جو تیری گلیوں میں گنواتی ہے
ہمارے پاس بیٹھو جان ہی لو گے
تمہاری یاد کتنا اب ستاتی ہے
محبت ایسی شمع ہے دلوں میں جو
خدا کا نور بن کر جگمگاتی ہے
ستارے دیتے ہیں وشمہ عذاب اتنے
فلک سے چاندنی بھی من جلاتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?