Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھ سا مجھ میں اتر رہا ہے کوئی

By: Shaikh Khalid Zahid

ویران اندر سے کر رہا ہے کوئی
مجھ سا مجھ میں اتر رہا ہے کوئی

وقت سا تحلیل ہوا چاہتا ہے
خاموش جان سے گزر رہا ہے کوئی

ساتھ چلنے کا وعدہ تو کر لیا تھا
سفرطویل دیکھ کر مکر رہا ہے کوئی

کڑی دھوپ میں بھی تپش نہیں
ہاتھ اٹھائے دعا کر رہا ہے کوئی

دل کے سرتال بگڑے ہوئے ہیں
مجھ سے جیسے بچھڑرہا ہے کوئی

گرد ہی گردہے اور ہم راہی
ہرطرف جیسے بکھر رہا ہے کوئی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore