Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وقت کی پابندی ۔۔۔ (نظم)

By: Dr. Humera Islam

اے پیارے بچو! مسلمان ہو تم
لازم ہے کہ وقت کے پابند بنو تم

نماز ہم کو وقت کی پابندی ہے سکھاتی
بہتر بندگی کے سب گُر ہے یہ بتاتی

صبح سویرے اٹھنا صحت مند کرے گا
پابند وقت کا بچہ ، بڑا آدمی بنے گا

ہر کام وقت پہ کرکے مشکل سے تم بچو گے
سستی اگر کرو گے مشکل میں تم پڑو گے

ہر کام وقت پہ کرنا ہے سب سے اچھی عادت
نیت بھی نیک رکھو بن جائے گی عبادت

اللہ کا حکم مانو ہرگز نہ اس کو ٹالو
ہر کام وقت پہ کرکے منزل کو تم بھی پا لو

سب بے وقوف بچے ہیں وقت کو ضائع کرتے
اس بات سے ڈرو کہ وقت تم کو ضائع کردے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore