Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دے گیا باغباں کو ہمیشہ کا غم

By: Qasim Baba

دے گیا باغباں کو ہمیشہ کا غم
پھول کھلنے سےپہلے جو مرجھا گیا

بن کے خوشبو رہا ساتھ کچھ دیر وە
پھر چمن میں خزاوٴں کو بکھرا گیا

وصل کے ایک قطرے کے بدلے مجھے
وحشتوں کے سمندر وە دکھلا گیا

وقتِ رخصت وە جب میری باہوں میں تھا
درد کی آندھیوں سے میں ٹکرا گیا

خواب ہے خواب ہے اور کچھ بھی نہیں
زندگی کی حقیقت وە بتلا گیا

اُس کے قدموں کو چومے گی خُلدِبریں
راحتیں ذندگی کی جو ٹھکرا گیا

اُس کو خوشبو لکھوں یا لکھوں پھول میں
آسمان و زمیں کو جو مہکا گیا

مجھ کو جنت ملے گی تیرےنام کی
روزِ محشر مجھے جو پکارا گیا

خلد میں بس کمی تھی اے آدم تیری
اس لیے تجھ کو شاید بلایا گیا

لے گیا ساتھ اپنے وە میرا جہاں
کب وە دنیا سے قاسم ہے تنہا گیا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore