Bazm e Urdu - The urdu poetry app

حرف حرف میں تو رہا بن کر میری دعاؤں کا حصار

By: Maria Riaz

مجھے چھوتا رہا تیری سانسوں کا حصار
بنتا رہا میرے گرد خوشبوؤں کا حصار

گوشہ گوشہ پھیل رہی ہیں صدائیں محبت کی
میری گفتگو میں رواں رہا تیری باتوں کا حصار

میری نگاہوں کی تلاش تیری نگاہوں تک جاناں
باندھ رہا ہے میرا لمس تیری نگاہوں کا حصار

جدائی کی بانہوں سے مجھے آزاد کردو میری جان
میری چاھت فقط تیری بانہوں کا حصار

میری سوچ کے بدن میں روح بن گیا تیرا نام
مجھے میں اتر گیا تیرے لفظوں کا حصار

لفظ تو یہاں روز بنتے ہیں کسی لفظ میں کمی نہیں
میری دھن کو بھاتا ہے تیرے گیتوں کا حصار

دعا آرزو میں تیرا نام رہا ابد سے ازل
حرف حرف میں تو رہا بن کر میری دعاؤں کا حصار


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore