Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھے جانا ہے پھر ماں کے پاس

By: NEHAL INAYAT GILL

جب میں چھوٹا سا بچہ تھا
جب بول بھی نہ سکتا تھا
جب چلتا تھا گِر جاتا تھا
جب زار و زار رونے لگتا تھا
ڈوری آتی تھی بے چینی میں
چوم کے ماتھا گلے لگا کے
بسم اﷲ جاؤں واری واری
میرے زخموں کو چوم کے پھر
مرہم لگایا کرتا تھی وہ
جب لَب بھی پورے نہ کھلتے تھے
جب رونے کے سیوا کچھ نہ آتا تھا
وہ ساری باتیں سمجھ جاتی تھی
کب پینا مجھے کب کھانا ہے
کب سونا مجھے کب نہانا ہے
خواب پتہ بھی نہ تھے جن آنکھوں کو
اُن آنکھوں کے خواب بُنتی تھی
گھر کے آنگن میں کھیلتے کو
دیکھ دیکھ کے جو ہنستی تھی
تو دل ہی دل میں سوچتی تھی
میرا بیٹا بڑا جب ہو جائیگا
جب اَفسر بڑا کوئی بن جائیگا
کتنا پیارا لگے گا پھر ہائے!
جو بیٹھی بیٹھی ناجانے کتنے
خوابوں کے نگر گزر جاتی تھی
سوچ کی ساری فکروں میں
بس میرا ہی خیال رہتا تھا
کتنا اچھا تھا بچپن میرا وہ
آغوشِ ممتاں میں نہالؔ رہتا تھا
اب بولنا بھی سیکھ گیا ہوں میں
اب ڈورتا ہوں گھوڑوں کی مانند
ماں کے پیار کو پیچھے چھوڑ
میں بہت دور نکل آیا ہوں
اب ہر پل یہی سوچتا ہوں
کوئی رہبر آئے کوئی مسیحا آئے
ہاتھ پکڑ کے بچپن میں لے جائے
شجرِ جنت کی اُسی چھاں کے پاس
مجھے جانا ہے پھر ماں کے پاس
مجھے جانا ہے پھر ماں کے پاس
Love you maa ji


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore