Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تیرگی میں یہاں روشنی آپ ہیں

By: وشمہ خان وشمہ

تیرگی میں یہاں روشنی آپ ہیں
تیرگی میں یہاں روشنی آپ ہیں

مجھ کو ملتا ہے یادِ نبی سے سکوں
دل کی دھڑکن ، مری عاشقی آپ ہیں

سارے نبیوں سے افضل ترا مرتبہ
اے حبیبِ خدا آخری آپ ہیں

میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے سنت تری
رنج و غم میں مری ہر خوشی آپ ہیں

جامِ کوثر مجھے بھی کریں گے عطا
عالمِ دو جہاں کے سخی آپ ہیں

رب کی رحمت کا جب بھی تصور کیا
سر پہ رحمت فقط آپ ہی آپ ہیں

میں ہوں عاشق نبی ، وشمہ ایمان ہے
سچ جو پوچھو مری زندگی آپ ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore