By: وشمہ خان وشمہ
وہ اکثر یاد آتا ہے ،بہت ہی یاد آتا ہے
کبھی جھونکا ہوا کا بن کے اکثر یاد ٓتا ہے
یہی جھونکا مجھے تنہاییوں میں گدا گداتا ہے
کبھی خوشبو بنے اور نکہتِ باد بہاری کی طرح
ساری فضاوٓں کو وہ مہکاتے ہوئے
مجھ کو مچلنے کا بہانا دے کے جاتا ہے
میں اس کی یاد جب سوچتی ہوں،ایسے لگتا ہے
کہ جیسے ،وہ بہت نزدیک ہے میرے
بہت ہی پاس ہے میرے
کہ جیسے ،چاند بن کر مسکراتا ہے
کبھی جب رات کے پچھلے پہر
میرے مقدر کے اندھیروں کو
عطا کرتا ہے ایسی چاندنی،میرا نسیبہ جاگ جاتا ہے
ایسی کہ،رہ رہ کر وہ مجھ کو یاد آتا ہے
وہ اکثر یاد ااتا ہے، بہت ہی یاد آتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?