By: Jamil Hashmi
زندہ رہنے کی ترکیب ہمیں بتائی گئی
مرکر جینے کی بات سمجھائی گئی
سب نے سچ جانا ان کی باتوں کو
جو تصویر خوشحالی کی دیکھائی گئی
کوئی ساتھ نہ تھا ہماری مجبوریوں میں
ہماری خاموشی پر خوب ہنسی اڑائی گئی
نہیں کنٹرول کسی کا مہنگائی پر آج بھی
کیسے مخلوق خدا یہان تڑپائی گئی
سنتے ہیں آج بھی فہم و فراست کے قصے
مشکل پڑی تو کیسے منہ کی کھائی گئی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?