Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آتے ہو سپنوں میں ہمیں رولانے

By: Jamil Hashmi

آتے ہو سپنوں میں ہمیں رولانے
مدت سے مصروف ہو ہمیں تڑپانے

تھی آرزہ تم سے ملنے کی ہمیں
اک جھلک پانے میں لگے کئی زمانے

تمھیں پانے کے لئے گھر بار چھوڑا
نہ تم ملے نہ بھولنے کے کوئی بہانے

یہ کیسی ہنسی رہتی ہے لبوں پر
پوشیدہ ہیں اس میں کئی فسانے

طے کی ہیں مسافتیں عشق کی
پہنچ کر منزل پر ٹوٹ گئے خواب سہانے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore