By: Muhammad Siddique Prihar
لامکاں میں ہوا قیام مصطفی کا
سب سے اونچا ہے مقام مصطفی کا
کھڑے تھے افلاک پر قطاروں میں فرشتے
ہوتا ہے یہاں وہاں احترام مصطفی کا
شامل تحفہ ء معراج ہیں تحفے معراج کے
ہے فرشتوں کا سلام، سلام مصطفی کا
ایک کے بغیردوسرا سمجھ نہیں سکتے
قرآن پاک اللہ کا ، کلام مصطفی کا
دیکھ کرتمہیں پکاراٹھے ہر کوئی
آرہا ہے دیکھو غلام مصطفی کا
عزت کیا کرواولیاء کی علماء کی
پہنچاتے ہیں پیغام الٰہی ، پیغام مصطفی کا
بنایا ہے پاکستان اس لیے اس میں
کریں گے ہم نافذ نظام مصطفی کا
کسی چیزکی نہیں رہتی ضرورت اسے
مل جائے جس کوانعام مصطفی کا
ورفعنا لک زکرک ہے قرآن میں آیا
ہوتا رہے گا چرچا دوام مصطفی کا
انبیاء مقتدی ہیں آقا کے اصحاب گرامی
نہیں ہے مگرکوئی امام مصطفی کا
لاترفعو کہہ کرقرآن میں صدیقؔ
سکھلایا ہے خدانے اکرام مصطفی کا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?