By: Ainee Tahir
جو چاہ کو تری دل میں چھپائے بیٹھے ہیں
وہ سب کچھ اپنا تجھی کو بنائے بیٹے ہیں
نہیں ہے ان کو فکر اب جہان والوں کی
ترے لیے جو یہ دنیا بھلائے بیٹھے ہیں
نہ ان کو راس ہے کوئی خوشی نہ کوئی غم
کسی کے غم کو جو دنیا بنائے بیٹھے ہیں
وہ خوش نصیب ہے جس کو ملا ہے وصلِ یار
فراقِ یار میں ہم جاں گنوائے بیٹھے ہیں
امید ہے کہ ملے گا ہمیں تو مر کے سکوں
ہم ایک آس پر سب کچھ لٹائے بیٹے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?