By: Sajid Awan
دیکھیں یہ دنیا اک پھول جھڑی ہے
سوچیں یہ دنیا تو کانٹوں بھری ہے
مسکاتے ہو چہرے یہ دلکش ادائیں
رانا جی یہ دنیا منافق بڑی ہے
یہ شفقت محبت ہائے میرے مالک
دلوں میں نفرت کی آگ جل رہی ہے
اگر ہو منافق تو سب کچھ تمہارا
یہ دنیا کے مسئلے ڈونٹ وری ہے
یہ آگے یہ پیچھے یہ تیرا یہ میرا
یہ تھالی کا بینگن گھڑی دو گھڑی ہے
لالچی بے ایمان خریدار سارے
یہ سچائی یہ اچھائی کھڑی کی کھڑی ہے
سمجھتے نہیں ہیں یہ ایمان والے
یہ دنیا تو ساجد گھڑی دو گھڑی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?