Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میرے ابو! مجھے تیرا پیار آج جی بھر کر ستا رہا ہے

By: Maria Riaz Ghouri

آج مجھے تیرے ساتھ گذرا وقت یاد آرہا ہے
میرا درد پھر میرے لفظوں میں سمارہا ہے

لکھتے لکھتے تیرے نام احساس ھو رہا ہے
تیری جدائی میں لکھا ہر لفظ جیسے رو رہا ہے

مجھے تیرے ساتھ کی ضرورت ابھی بہت تھی
ضرورت تیرے ساتھ کی وقت اب بتا رہا ہے

میرے اک آنسو گرنے پر تم تڑپ جاتے تھے
میرے ہزار آنسو گر جائیں زمانہ مجھے اور رلا رہا ہے

کہتے تھے تم میری لاڈلی ہو میری جانشین ہو
میرے ابو! تیرا پیار آج جی بھر کر ستا رہا ہے

مجھے بس تیری اواز سنی ہے تیرا پیار سے کہنا ماریہ
مجھے اس کے علاوہ کوئی طلب نہیں کون مجھے بلا رہا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore