By: سیّدہ افراح
میں الجھے دھاگوں جیسی
میں بلکل خوابوں جیسی ہوں
تھوڑی کڑوی، تھوڑی میٹھی
ہنستے ہنستے رو دیتی ہوں
میں ان ہنستے روتے نینوں جیسی ہوں
کوئی بات دکھ دے تو
جلاکر اسے راکھ کر دیتی ہوں
ہے الفت مجھے سفید رنگوں سے
سیاہ رنگ کو میں محبوب رکھتی ہوں
میں مزاق بھی بہت کرتی ہوں
لیکن اتنا ہی جتنا میں سہ سکتی ہوں
میں درد کو ہنسی میں اڑا دیتی ہوں
میں بلکل الجھے خیالوں جیسی ہوں۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?