Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اک اجنبی کی چال

By: wasi

اک اجنبی کی چال مجھے بھا گئی جناب
صورت اسی کی دل میں میرے آگئی جناب

جب دیکھتا ہوں راہ میں چلتے ہوئے اسے
جانب اسی مڑتی ہے گاڑی میری جناب

کتنے صنم بٹھاؤ گے دل کی دکان میں
کچھ چھوڑیئے بنی رہے قسمت میری جناب

پہلے تو ایک ہانک میں آتی تھی دوڑ کر
اب جانے کیا ہوا کہ وہ بل کھا گئی جناب

اس کے لئے تو جان کی بازی لگا دیا
ایسا کیا کہ جامہ میں جل بھن گئی جناب

ایسی تھی دھوپ عشق کے میدان میں وصی
پھولوں کی جیسی شکل بھی مرجھا گئی جناب


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore