By: Jamshed
نہ جانے کس موڑ پہ کھڑی ہو گی
وہ اک لڑکی جسے چھوڑ آیا میں
بہت دل تھا میرا رکنے کو وہاں مگر کیا کرتا
مجبوری تھی ہی ایسی کہ لوٹ آیا میں
میں جانتا ہوں بہت پیار ہے ہم میں لیکن
کسی اچھے کل کے لئے یہ سب بھول آیا میں
نہیں بھول پاتا ساتھ گزرے اسکے سارے دن رات
خواب آنکھوں میں لئے نیندیں وہاں چھوڑ آیا میں
اپنی تنہائی میں ہی کھویا رہتا میں ہر پل کام کے بعد
کسی کا ساتھ تو اسی کے ساتھ کھو آیا میں
اس کی یاد اور انتظار کسی اور کا ہونے نہیں دیتی
کہ اپنا دل اور پیار اسی کے پاس بھول آیا میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?