By: UA
جیتے جی جیسے مجھے مار دیا ہے اس نے
ہاں یہ سچ ہے مجھے انکار کیا ہے اس نے
میری نگاہ میری اداؤں میری شوخیوں کو
اپنے دل سے مجھے اتار دیا ہے اس نے
کسی نے ہنس کے اسے دیکھا تھا کبھی شاید
اس ایک ادا پہ دل کو ہار دیا ہے اس نے
میری حیات میں کوئی چبھن اتار گیا ہے
میری وفا کو ایسے خار دیا ہے اس نے
جس کا دعویٰ تھا میرے واسطے عظمٰی یہ کہ
ہر ایک خوشی کو مجھ پہ وار دیا ہے اس نے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?