Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دسمبر کی آخری شب

By: صبغہ احمد

دسمبر کی آخری شب ہے
ستارے گو مگو حالت میں
یونہی بات کرتے ہیں
پتا کیا بات کرتے ہیں
تیرے شیریں، شرر لہجے کا
موضوع عام کرتے ہیں
آنکھوں کے پیالے میں
جب سرخ جام بھرتے ہیں
تو مطلب یہ ہوا کہ ہم بھی
تم کو یاد کرتے ہیں
ادائے بے نیازی ہے، تغافل ہے، عداوت بھی
تو لو جاناں ہم اپنا آپ
تمھارے نام کرتے ہیں
یوں رسوائیوں کا ڈر ہمیں تو مار ڈالے گا
لے تیرے نام پہ مر کے
اختتام شام کرتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore