Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نہیں جانتی کس طرح کروں تجھ سے التجائیں

By: Humera Sajid

نہیں جانتی کس طرح کروں تجھ سے التجائیں
بس معاف کر دے ، یااﷲ میری تمام خطائیں
عبادت ایسی نہیں کرتی کہ ہو جائے تو مجھ سے راضی
تیرے بندوں سے کر تی ہوں پیار اور کرتی ہوں سب کے لیے دعائیں
بس اب مجھ پر رحم کر دے ، میری مشکلیں سب حل کر دے
کسی بات پر میری پکڑ نہ کر نا ، یہی کرتی ہوں تجھ سے التجائیں
ہمیں دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھنا ، ان کی ہر چا ل نا کام کرنا
ہمیں اپنے حفظ امان میں رکھنا ، یہی کرتے ہیں تجھ سے دعائیں
میرے اﷲ ہمیں معاف کر دے ، ہماری تو بہ قبول کر لے
مغفرت کا عشرہ ہے ، تمام گناہ ہمارے معاف کر دے او ر دور کر ہماری بلائیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore