Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھے کبھی بھی تو دل سے بھلا نہیں سکتے

By: وشمہ خان وشمہ

مجھے کبھی بھی تو دل سے بھلا نہیں سکتے
غموں سے دور بہت دور جا نہیں سکتے

تو دور بھی ہے مری تجھ کو آرزو بھی نہیں
میں جانتی ہوں تجھے میں دکھا نہیں سکتے

کبھی بھی دے گا نہ حق مجھ کو پیار کرنے کا
مگر ہے حق تو مجھے یہ بتا نہیں سکتے

لگن ہے ایسی مجھے جس پہ اختیار نہیں
تو میرا پیار ہے لیکن سنا نہیں سکتے

مرے خیالوں میں خوابوں میں تو ہی رہتا ہے
مرے خیالوں میں وہ مسکرا نہیں سکتے

کھنکتی رہتی ہیں ہر لمحہ چوڑیاں میری
میں دیکھتی ہوں تصور میں آ نہیں سکتے

تمہاری داستاں الجھی ہوئی تھی وہموں میں
دعائیں دو ہمیں وشمہ جی پا نہیں سکتے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore