By: WASHMA KHAN WASHMA
سوچوں کے دریچوں میں یہ کیاڈھونڈرہی ہوں
بیتے ہوئےایام وفا جفا ڈھونڈرہی ہوں
یادوں کی ہے برسات ، ترا سات نہیں ہے
بھولی ہوی باتوں کا مزا ڈھونڈ رہی ہوں
وہ گل مرے دامن میں مہک جس نے رچائی
گلشن میں اسی گل کا پتہ ڈھونڈ رہی ہوں
اک شخص کے چہرے کو بسائے ہوئے دل میں
میں محوِ سفر آبلہ پا ڈھونڈ رہی ہوں
میں یاد کے صحرا صحرا میں بھٹکتی ہوئی وشمہ
اک ابرِ محبت کا پتا ڈھونڈ رہی ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?