Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تڑپ

By: شبنم فردوس

 کبھی دیکھا ہے تم نے
ساحل پر کھڑے ہو کر
کیسا انوکھا رشتہ ہے
ساحل اور سمندر کا
ساحل کی تڑپ تم نے
کبھی محسوس کی ہے کیا
سمندر میں سمانے کو
کیسے بےتاب ہوتا ہے
کیسے منتظر رہتا ہے
کہ اٹھیں موجیں سمندر میں
اور کوئی لہر آئے
بھگوئے ریت کو اسکی
کچھ سنگ سنگ بھی لے جانے
ساحل اور سمندر کا
وصل یہ کچھ لمحوں کا
ساحل کی تشنگی
ایسے بجھاتا ہیں
کسی دشت کے راہی کو
اچانک بارش کی بوندیں
جیسے سرشار کرجائیں
تمہارا قرب پانے کو
پل پل میرے ہمدم
یونہی تڑپتی ہوں میں بھی
میرے تشنہ سارے جزبے
ہیں منتظر کب سے
کہ تیرا قرب لمحوں کا
مانند سمندر کے
مجھے سیراب کرجائے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore