Bazm e Urdu - The urdu poetry app

"نہیں وہ تم نہیں ہو جسکی میں نے چاہ کی تھی"

By: Muqadas Majeed

نہیں وہ تم نہیں ہو جسکی میں نے چاہ کی تھی
وہ جس کے ساتھ دل نے بے ساختہ راہ لی تھی

روشنیوں خوشبوؤں سے آراستہ اک باغ
وہ جس میں حکومت سدا بہار کی تھی

اپنی ہی گہرائی میں غرق اک بحر
وہ جسکی خاموش لہروں کو میں نے آواز دی تھی

تھا جو فلک میرے روبرو فقط سراب تھا
وہ جسکی دھنک میں رنگ جانے کی فریاد کی تھی

تھا جو سفر میں ہمقدم راستہ بھٹک گیا
وہ جس کے ساتھ منزل پانے کی تمنا لاکھ کی تھی

نہیں وہ تم نہیں ہو جس کی میں نے چاہ کی تھی
وہ جس کے ساتھ دل نے بے ساختہ راہ لی تھی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore