Bazm e Urdu - The urdu poetry app

باپ

By: Mobeen

باپ باپ ہوتا ہے
کوئی اور بنتا نہیں
محبت کا اس سے بڑھ کر
کوئی اور رشتہ نہیں

میری ہر خواہش کو پورا کیا
میری کسی ضد کو کبھی روکا نہیں
اب ضد کروں کس سے
کوئی میرے باپ جیسا نہیں

مجھ کو پالا بڑے ناز سے
مجھ کو کبھی رونے نہیں دیا
اب میں رؤں اگر
تو کوئی چپ کراتا نہیں

اک سایہ تھا سر پہ
اک حوصلہ تھا کمر پہ
جب سے یہ بادل ھٹا
دھوپ میں چلا جاتا نہیں

باپ باپ ہوتا ہے
کوئی اور بنتا نہیں
محبت کا اس سے بڑھ کر
کوئی اور رشتہ نہیں

میں جاگتا اگر وہ سوتے نہیں
میرے کس دکھ پر وہ روتے نہیں
ان کی دعاؤں سے دکھ دور ہو جاتے
اب خدا بھی میری دعا سنتا نہیں

باپ باپ ہوتا ہے
کوئی اور بنتا نہیں
محبت کا اس سے بڑھ کر
کوئی اور رشتہ نہیں

اک خوشبو آتی تھی گھر سے
مہکتا تھا گھر باتوں سے
جب سے گئے وہ یہاں سے
ایسی خوشبو ایسا عطر کہیں ملتا نہیں

باپ باپ ہوتا ہے
کوئی اور بنتا نہیں
محبت کا اس سے بڑھ کر
کوئی اور رشتہ نہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore