By: Rizwana Aziz
تمہیں حق ہے بدل جانے کا
یہی دستور ہے اس زمانے کا
توحید کا بھلا کون قائل ہے
یہاں رواج ہے بھول جانے کا
الفت رغبت کتابی باتیں ہیں
یا یہ ذریعہ ہیں وقت بیتانے کا
خلوص بہت نایاب جذبہ ہے
دور بھی نہیں اپنایت جتانے کا
چشم تر میں بھی حوصلہ رکھو
اور ڈھونڈ لو بہانہ مسکرانے کا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?