By: kanwal naveed
کچھ باتیں ایسی ہو تی ہیں
الفاظ سے عاری سی
زندگی میں بیماری سی
زہین پر جو بوجھ ہوں
روح پر ہوں بھاری سی
کچھ باتیں ایسی ہو تی ہیں
کہہ سکتے نہیں جن کو
خواہ رشتہ کو ئی بھی ہو
خود سا نہیں ہوتا کو ئی بھی پاس
خواہ وابسطہ کوئی بھی ہو
کچھ باتیں ایسی ہو تی ہیں
آنسووں سنگ نہیں بہتی جو
دل میں ہی ہیں رہتی جو
موت سنگ بھی نہیں مرتیں
آنکھیں بھی نہیں کہتی جو
کچھ باتیں ایسی ہو تی ہیں
زندگی میں ہوتی ہیں زندگی سی
کبھی گندگی سی تو کبھی بندگی سی
کبھی جیون سکون سے بھرتی ہیں
کبھی ہوتی ہیں شرمندگی سی
کچھ باتیں ایسی ہو تی ہیں
کچھ باتیں ایسی ہو تی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?