By: A Rehman Khan
آج تیری سالگرہ ہے
پر بہار موسم ہے
اور فضا معطر ہے
شہر کے گلی کوچے
شادماں سے لگتے ہیں
برگ خرد تفاخر سے
پھول بنتی جاتی ہے
ابر بھی مزین ہے
شمس کتنا بیضا ہے
چار سو جہاں بھر میں
دل کشا نظارے ہیں
اور یہ ہوائیں بھی
زمزمہ سناتیں ہیں
سب کو یہ بتاتیں ہیں
سالگرہ ہے اسکی
حسین ہے، فطین ہے
اپسرا سی لگتی ہے
بات مختصر کر کے
صرف اتنا کہتا ہوں
اپنی زندگی میں تم
جو قدم بھی رکھو
اس کی نیچے خوشیاں ہوں
بس۔۔۔۔۔۔اور اتنا کہنا ہے
جنم دن مبارک ہو
جنم دن مبارک ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?