Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اوباڑو کی شہزادی

By: SHABEEB HASHMI

غم کی سوئی سے وہ اکثر
آنسوؤں کو پروتی لڑکی
جو خواب تھے ٹوٹے پیڑوں سے
آنکھوں میں بوتی لڑکی

اک خوف کا عالم چہرے پے
رھتا تھا شام سے
بے چینی کے بستر پر
وہ تکیہ بھگوتی لڑکی

رشتے ناطے پل بھر میں
پھر ھوئے یوں پرائے
دکھ کا آنچل سر پہ اوڑھے
ہر پل روتی لڑکی

سہمی سہمی تنہا تنہا
ویراں درخت کے نیچے
موت کی گود میں آہیں بھر کے
اب وہ سوتی لڑکی

انتہائی غمزدہ کر دینے والا یہ سچا واقعہ اباڑؤ گاؤں سندھ کا ھے ۔ جہاں سگے بھائیوں نے معصوم بیمار بہن شہزادی کو گھر سے نکال دیا ۔ اور وہ سسکتی ھوئی ایک اکیلے بینچ پر دنیا چھوڑ گئی ۔ دل خراش اس واقعے نے جذبات رکھنے والے ہر شخص کو رلا دیا ۔


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore