Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آنکھوں سے مرے آنسو غمخوار نظر آیا

By: وشمہ خان وشمہ

آنکھوں سے مرے آنسو غمخوار نظر آیا
کیوں میری محبت میں سر شار نظر آیا

جب شعروں کی مالا میں سوچوں سے پروتی ہوں
تب جا کے کہیں دل سے گلزار نظر آیا

جب آئینے میں صورت دھندلی سی دکھائی دے
پھر دھول کی وادی سےسالار نظر آیا

اس گھر میں جفاؤں کی بلاؤں کا جو ڈیرا ہے
چل پڑھتے ہوئے دل سے بیمار نظر آیا

کوشش تو بہت کی ہےپھولوں سے سجاؤں میں
پر لے کے وہ خالی ہی گل زار نظر آیا

وہ بھول چکا سب کچھ ، پھر بھی یہ فریضہ ہے
ہاں ، ملنے کے کچھ نہ کچھ معیار نظر آیا

ہونٹوں پہ درودوں سے مسکان سجا وشمہ
جب ورد کریں اکثر دربار نظر آیا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore