Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تم سے جدا ہو کے کدھر جاؤں گا میں

By: Muhammad Tanveer Baig

تم سے جدا ہو کے کدھر جاؤں گا میں
ایسا ہوا تو سچ میں مر جاؤں گا میں

غم کا کٹورا ھوں اور ٹھیس لگا بھی
اب جو ٹوٹا تو بکھر جاؤں گا میں

سناٹا ہوں کسی رات کا سہما ہوا سا
اپنی ہی کسی آہ سے ڈر جاؤں گا میں

خود ہوتا جو اک سمندر بھی اگر
اک تیرے ہی درد سے کم پڑ جاؤں گا میں

بیٹھا ہوں انتطار میں اس وقت کے جب
ڈھلے غم کا سورج تو گھر جاؤں گا میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore