Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تمہیں محبت نہیں ہے

By: UA

تم کیسی مجبت کرتے ہو
تمہیں محبت نہیں ہے
محبت میں کوئی حساب کتاب نہیں ہوتا
اور تن ہر چیز ہر بات کا حساب کتاب رکھتے ہو
تم کیسی مجبت کرتے ہو
تمہیں محبت نہیں ہے
محبت میں سود و زیاں کوئی نہیں سوچتا
اور تم ہر وقت سود و زیاں کی بات کرتے ہو
تم کیسی محبت کرتے ہو
تمہیں محبت نہیں ہے
محبت میں تو سب اچھا ہی دکھائی دیتا ہے
اور تم محبت میں اچھائیاں اور برائیاں تلاش کرتے ہو
تم کیسی محبت کرتے ہو
تمہیں محبت نہیں ہے
تم کہتے ہو تمہیں محبت ہے
اور محبت ہو تو بن کہے بھی ظاہر ہو جاتی ہے
تم کیسی محبت کرتے ہو
تمہیں محبت نہیں ہے
محبت کی خوشبو روح و جسم کو مہکاتی چلی جاتی ہے
اور مجھے تمہارے وجود سے محبت کی خوشبو نہیں آتی ہے
تم کیسی محبت کرتے ہو
تمہیں محبت نہیں ہے
محبت کی آنکھوں سے اپنائیت جھلکتی ہے
اور تمہاری آنکھوں میں اجنبیت کے سائے لہراتے ہیں
تم کیسی محبت کرتے ہو
تمہیں محبت نہیں ہے
محبت کسی دلیل کی محتاج نہیں ہوتی
اور تم محبت کے لئے بھی دلیل طلب کرتے ہو
تم کیسی محبت کرتے ہو
تمہیں محبت نہیں ہے
محبت کی فطرت میں ٹوٹنا اور جھک جانا ہوتا ہے
اور تمہیں تو ٹوڑنا اور جھکانا اچھا لگتا ہے
تم کیسی محبت کرتے ہو
تمہیں محبت نہیں ہے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore