By: Bakhtiar Nasir
ان کی چاہت ہے اب بے کار
جا بسے سنگ کسی کے جو سمندر پار
پھول سے چہرے کب پھول دیں
کھب جاتے ہیں بن کے خار
خیال آ جاتا ہے اس چاہ کا
کرنے لگتا ہے جب کوئ پیار
خود کی قدر کیا جانیں ہم
اجڑ گیا ہستی کا یہ بازار
مسرت کے معنی کیا سمجھیں
ان بن نہیں ہوتی بہار
کیسے بھول پائیں گے اس
روح کی مہکار‘ لفظوں کی جھنکار
معجزہ کی نہ رکھ امید ناصر
وقت کہتا ہے “ مان لے ہار“
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?